اقلیتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ میں یوم تعلیم و اقلیتی بہبود کا انعقاد

نارائن پیٹ۔/13 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول برائے بوائز میں مولانا ابوالکلام آزاد مجاہد آزادی کی یوم پیدائش پر یوم اقلیتی بہبود کا انعقاد زیر صدارت پرنسپل بالا نرسمہا سوامی عمل میں آیا۔ طلباء کیلئے ڈرائنگ ، تقریری، تحریری مقابلے بعنوان ’’ مولانا ابوالکلام آزاد سوانح عمری ‘‘ رکھے گئے تھے۔کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر محمدکاظم حسین رنگریز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد مفسر قرآن ، بے باک صحافی، ہندو مسلم یکجہتی کے علمبردار تھے۔ اس موقع پر محمد شعیب ڈی ای او، عبدالعلیم ، محمد سلیم، پنکج، سری دیوی، جیوتی، بھاسکر، سرینواس، شیوا کمار، شہناز بیگم، حسینہ بیگم کے علاوہ دیگر اساتذہ شریک تھے۔