اقلیتی اقامتی اسکول میں قرعہ اندازی کے ذریعہ داخلے

بھینسہ ۔ 2 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ اقلیتی اقامتی انگلش اسکول پرنسپال عبدالقدیر کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ اقلیتی اقامتی انگلش اسکول بھینسہ میں تعلیمی سال 2016 – 17 کیلئے جماعت پنجم ، ششم ، ہفتم میں داخلوں کیلئے 3 جون بروز جمعہ کو صبح 11بجے بمقام سریوگ گارڈن عقبی حصہ اقلیتی اقامتی اسکول بھینسہ خان آٹو نگر میں قرعہ اندامی کے ذریعہ درخواست گذار طلباء کے داخلے عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ اس قرعہ اندازی میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ، ایم پی ڈی او ، بھینسہ ڈیویژن کے ایم ای اوز کے علاوہ دیگر قائدین و عہدیداران شرکت کریں گے ۔ انہوں نے تمام آن لائن درخواست گذار اولیائے طلباء سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے نونہالوں کے ہمراہ تمام دستاویزات لیکر شرکت کریں۔