اقلیتی اقامتی اسکول محبوب نگر میں داخلے، ہشتم تا دہم 40نشستیں مخلوعہ

محبوب نگر۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ پری میٹرک مائناریٹی ہاسٹل محبوب نگر میں ہشتم تا دہم جماعت کے طلباء کے داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ انہوں نے صحافتی بیان میں بتایا کہ محبوب نگر کے پری میٹرک ہاسٹل میں 40 نشستوں کی گنجائش ہے۔ شہر سے 5 کلو میٹر کے فاصلہ پر مقیم طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں۔ طلباء کے سرپرستوں یا والدین کی سالانہ آمدنی دیڑھ لاکھ روپئے سے متجاوز نہیں ہونی چاہیئے ۔ خواہشمند راشن کارڈ، آدھار کارڈ، آمدنی کا صداقتنامہ اور 2 پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ مائناریٹی ویلفیر آفس محبوب نگر میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 08542-241263 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔