اقلیتی آبادی میں ضلع حیدرآباد سرفہرست

سنگاریڈی۔22ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حکومت تلنگانہ کی جانب سے جدید اضلاع کی عمل آوری کے سا تھ ہی ضلع میدک کو تین اضلاع میں تقسیم ہونا یقینی سمجھا جا رہا ہے جس کیلئے سرکاری سطح پر تمام تر ضروری اقدامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں اور دسہرہ تہوار کے موقع پر وزیر اعلی کے ۔ چندرا شیکھر رائو کے ہا تھوں اضلاع کی تشکیل جدید کا عمل مکمل کرلیا جائیگا ۔جس کے سا تھ ہی ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ 27 اضلا ع پر مشتمل ہو گی ۔جد ید 27 اضلاع میں سنگاریڈی ضلع کو اقلیتی آبادی والے اضلاع میں تیسرا مقام حاصل ہو گا ۔جد ید ضلع سنگاریڈی کی کل آبادی 15.49.277 لاکھ نفوس پر مشتمل ہو گی ۔ جس میں اقلیتو ں کی آباد ی  2 لاکھ 71 ہزار 386 نفوس پر مشتمل ہو گی جس فیصد 18 ہو گا۔ جہاں آبادی کے لحا ظ سے 27 اضلاع میں ضلع حیدرآباد کو اول مقام حاصل ہے وہیں کیثر اقلیتی آبادی والے اضلاع میں بھی حیدرآباد کو اول مقام حاصل ہے ۔ضلع حیدرآباد کی کل آبادی  39 لاکھ 43 ہزار 327 نفوس پر مشتمل ہے جس میں اقلیتوں کی آبادی 18 لاکھ 20 ہزار 487 پر مشتمل ہے جس کی فیصد 46 ہو گا اسی طرح ضلع نظام آباد کو کثیر اقلیتی آبادی والے اضلاع میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل ہے جس کی کل آبادی 15 لاکھ 77 ہزار 108 نفوس پر مشتمل ہے ۔جس میں کثیر اقلیتی آبادی 3 لاکھ 7 ہزار 728 نفوس پر مشتمل ہے جس کا فیصد20 ہو گا ۔جد ید ضلع سنگاریڈی 6 اسمبلی حلقہ جات ظہیرآباد ‘ پٹن چیرو ‘ سنگاریڈی ‘ جو گی پیٹ اندول ‘ نرسا پور اور نارائن کھیڑ پر مشتمل ہو گا۔آبادی کے لحا ظ سے ریاست میں ضلع سنگاریڈی کو چھٹواں مقام حاصل ہے اسی طرح ضلع میدک کو 25 واں مقام حاصل ہے ۔