اقلیتوں کے ساتھ حکومت کا سوتیلا سلوک

بچکنڈہ /9 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ مسلم ویلفیر سوسائٹی حلقہ اسمبلی جکل کے صدر جناب کلیم پٹیل نے پریس نوٹ میں بتایا کہ بچکنڈہ منڈل میں 10 اردو میڈیم اسکول کی تعداد گھٹتے ہوئے آج 5 پانچ پر آچکی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب بچکنڈہ منڈل میں اردو میڈیم پرائمری اسکول 10 سے زائد چل رہے تھے ۔ لیکن اب گھٹتے ہوئے صرف پانچ اسکولوں کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔ حکومت کی منظوری سے پچھلے تین سال سے اسکولس چل رہے تھے لیکن ان اسکولوں کو جان بوجھ کر پالیسی کے تحت تقریباً 6 اسکولوں کو پوسٹنگ نہیں بتلایا جارہا ہے ۔ گاؤں کے نام اس طرح ہیں مکہ ہسکل ، بچکنڈہ پرائمری اسکول فتح اللہ پور بڑی دڑتی واجد نگر بنڈہ رنجل شامتاپور کھت گاؤں بڑی کوڈیگل اتنے اسکولس چل رہے تھے ۔ ان اسکولوں میں سے ایک اسکول کا بھی پوسٹ نہیں بتلایا جارہا ہے ۔ جس کے بچکنڈہ منڈل میں دو اہم اسکول ہے ۔ بچکنڈہ ہسکل بچکنڈہ پرائمری اسکول کے طلبہ و طالبات کی تعداد 200 سے زائد ہے ۔ہسکل پرائمری اسکول کی تعداد 150 ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ڈی ای او نے MEO بچکنڈہ کو ودیا والنٹرس کی آڈر کاپی روانہ کیا ہے ۔ اس آرڈر کاپی میں نہ ان اسکولوں کا نام ہے نہ ان اسکولوں میں پوسٹ بتلایا جارہا ہے نہ طلبہ و طالبات کی تعداد بتلائی جارہی ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ ان اسکولوں کو ڈی فنکٹ بتلایا جارہا ہے ۔ دوسری جانب بچکنڈہ منڈل کے اندر تلگو میڈیم اسکولوں میں چار تا دس طلبہ و طالبات کی تعداد ہے تو ان اسکولوں میں پوسٹ بھی ہے اور ودیا والینٹرس الاٹمینٹ کیا گیا ہے اور جن اردو میڈیم اسکولوں میں ٹیچرس الاٹ کیا گیا روسٹر سسٹم کے نام پر ایس سی امیدوار بتلا رہے ہیں ۔ کیا ایس سی امیدوار اردو پڑھاسکتے ہیں؟ ۔ انہوں نیحکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منڈل کامسئلہ نہیں ہے ۔ بلکہ اسمبلی حلقہ جکل کے پانچ منڈلوں میں تمام 21 اردو میڈیم اسکولوں کے اندر اندھیرا چھایا ہوا ہے ۔ راجیو ودیا مشن کے نام پر اسکولوں کیلئے ایک طرف تو ح کومت کروڑوں روپئے صرف کر رہی ہے لیکن حکومت اردو میڈیم اسکولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سوتیلا سلوک کر رہی ہے ۔ عوام اور اولیاء طلبہ نے یہاں ایم ای او آفس میں زبردست احتجاج کیا ۔ ایم ای او بابو راؤ نے اردو میڈیم اسکول طلبہ کو ریالی نکالنے کیلئے پرمیشن نہ دینے پر عوام اور اولیاء طلبہ نے سخت برہمی کااظہار کیا ۔ ایم ای او نے جلد سے جلد ودیا والینٹرس ٹیچر کو الاٹ کئے  جانے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر شیخ حسین فتح خلیل احمد لائق اسعد ، شیخ آصف ، شیخ لطیف ، مسعود عبدالحمید مدینہ شیخ سمیع الدین ، شیخ بشیر کے علاوہ  اولیاء طلباء موجود تھے ۔