قومی یکجہتی کا نفرنس کو کامیاب بنانے جمعیۃ العلماء کاماریڈی کی اپیل
کاماریڈی :15؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حا فظ محمد عدنان ذاکر حسینی ،حافظ محمد خالد حلیمی وجمیع اراکین جمعیۃ العلماء کاماریڈی نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ العلماء ہندجس نے ملک کی آزادی میں اہم کرداراداکیا، دستور کی حفاظت اور اقلیتوں کے حقوق اور ملک کے سیکولر اقدار کی حفاظت اور قوم وملت کی خدمت میں لگی ہوئی ہے گذشتہ چند بر سوں سے ملک میں فر قہ پرستی ونفرت کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے اور امن ویکجہتی کو فروغ دینے کیلئے جمعیۃ العلماء ہندنے قومی یکجہتی کا نفرسس کا سلسلہ شروع کیا ،پانچ سو سے زائد قومی یکجہتی کا نفرس پورے ملک میںبڑے پیمانے پر منعقدہوچکی ہیں، ہماری ریاست ِ تلنگانہ میں ریا ستی قومی یکجہتی کانفرس 7 اپریل بروز اتوار عصرتا عشاء نظام کا لج گراؤنڈ حید رآباد میں منعقد ہوگی جس کی صدارت جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی صدرجمعیۃ العلماء کریں گے ۔ملک کے فکر مند علماء قا ئدین اسکالرس پنڈت جلسہ سے مخاطب کرینگے۔ ریا ستی قومی یکجہتی کانفرس کو کامیاب بنا نے جمعیۃ العلما ء ہند کے مشن کو سمجھنے کیلئے جمعیۃالعلماء ضلع کاماریڈی کا ایک عظیم الشان اجلاس عام ضلع واری سطح پر 17؍ مارچ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر بمقام مسجد محمو د اشر ف نزد لمرا گارڈن فنکشن ہال کاماریڈی مولانا ابرارالحسن رحمانی قاسمی کی صدارت میں منعقدہوگا جس میںمہما نِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا حلیم اللہ قاسمی جنر ل سیکریٹری جمعیۃ العلماء مہا راشٹراکا خطاب ہوگا جبکہ مولانامفتی محمود زبیر قاسمی سیکریٹری جمعیۃ العلماء تلنگانہ وحا فظ محمد لئیق احمد خان صدر جمعیۃ العلماء نظام آباد کے علاوہ سیاسی مذہبی قائدین شرکت کریں گے۔مولانا طبیب عالم قاسمی، حافظ محمد فہیم الدین منیری،مولانا شیخ حسین اشرفی مفتی عمر بن عیسیٰ ،مفتی عمران خان قاسمی، مولانا شیخ احمد مظاہری ،حافظ محمد مشتاق حلیمی ،حا فظ یو سف انور حلیمی، حا فظ محمد عبد الواجد علی حلیمی نے ملت کے دردمند فکر مند احباب سے خواہش کی ہے کہ اس اہم اجلاس میںبلالحاظ مشرب ومسلک شر کت کرکے جمعیۃ العلماء ہند کے ہونے والے عظیم الشان کانفرس کو کامیاب بنانے میں معاون و مدد گار بنیں۔