اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے جامعہ منصوبہ

کورٹلہ /18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مستقر کورٹلہ کی جملہ 23 مساجد کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے جملہ 4 لاکھ روپئے کی ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مساجد کی آہک پاشی اور مرمت کیلئے منظوری عمل میں لائی گئی تھی ۔ تاہم ماہ رمضان المبارک کے دیڑھ ماہ گذرنے کے بعد رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں چیکس ، مساجد کے ذمہ داروں کو عطا کئے گئے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے رکم اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریساتی ٹی آر ایس میں حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک جامع منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ اپنے وعدے کے مطابق ریاست کا ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ جناب محمد محمود علی کو عطا کیا ۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کیلئے ایک ہزار کروڑ کا بجٹ عطا کیا ۔ مسلم لڑکیوں کی شادی کیلئے 51 ہزار روپئے جاری کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کو روزگار اور تعلیمی اداروں میں 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کی سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے ۔ مسٹر ودیا ساگر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ مہم میں دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورٹلہ ٹاون میں 30 فیصد مسلمان بستے ہیں ۔ اس کے باوجود سابق حکومتیں ان کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ ان کیلئے کورٹلہ ٹاون میں نہ ہی شادی خانہ ہے اور نہ ہی کوئی کمیونٹی ہال ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے شادی خانہ اور کمیونٹی ہال کی تعمیر کرنے کے عزم کا آظہار کیا ۔ صدرنشین مجلس بلدیہ مسٹر ایس وینو گوپال نے تقریر میں کہا کہ رکن اسمبلی کورٹلہ کی کاوشوں سے ہی مساجد کیلئے یہ فنڈ حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد رفیع الدین ، تحصیلدار ڈی مدھو ، ڈاکٹر انووپ راؤ صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ جناب الیاس احمد خان ٹی آر ایس اقلیتی قائدین جناب محمد نجیب الدین جناب عبدالوہاب کوآپشن ممبر جناب سید فہیم ، کونسلرس مجلس بلدیہ کورٹلہ ، مسٹر بھومیا ، جناب محمد نعیم الدین امیر مقامی جماعت اسلامی جناب محمد محسن نائب صدر جامع مسجد ، جناب محمد حنیف صدر مسجد قباء جناب عبدالمجید صدر امام مسجد جناب محمد رفیع الدین صدر عیدگاہ مسجد ، جناب محمد قمرالدین صدر چھوٹی مسجد ، محمد علی صدر محمدیہ مسجد ، جناب محمد نذیر الدین ، جناب محمد مجاہد صدر مسجد بلال ، جناب باب صدر عائشہ مسجد ، جناب ابراہیم خان صدر مکہ مسجد جناب محمد نبی صدر مدینہ مسجد عبدالرحیم رحمانیہ مسجد اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔