سنگاریڈی 26 ؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 67 ویں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع کلکٹر میدک رونالڈ روز نے سنگاریڈی پولیس پریڈ گرائونڈ پر قومی پرچم لہرایا۔ اور محکمہ پولیس کی جانب سے ضلع کلکٹررونالڈ روز کو گارڈ آف آنر کی سلا می پیش کی گئی۔ اورسرکاری ملا زمین کی نما یاں خدمات پر ایوارڈس عطا کئے گئے۔ مختلف اسکولس کے طلبہ کی جانب سے ثقا فتی پروگرامس پیش کئے گئے۔ اور مختلف محکمہ جات کی جانب سے فلاح و بہبوداور ترقیاتی اسکیمات کو نمایاں کرنے کیلئے جھانکیاں و تصویری نمائش پیش کی گئی۔ضلع کلکٹر میدک مسٹر رونالڈ روز یوم جمہوریہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود ترقی کیلئے کئی ایک اقدامات کئے جا رہے ہیں اور فلاحی اسکیمات بھی روبعمل لائے جا رہے ہیںضلع میدک میں اقلیتوں کیلئے پانچ ہاسٹلس ‘ اقا متی اسکولس قائم کئے جا رہے ہیں۔اور 7 ہزار طلباء کو پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے تحت 2 کروڑ 28 لاکھ روپئے جا ری کئے گئے۔ اور فیس ری ایمبرسمنٹ کے تحت 7 ہزار 750 طلباء کیلئے 4 کروڑ 16 لاکھ روپئے جاری کئے گئے ۔کرسچن طبقہ کی ترقی کیلئے 25 گرجا گھروں کو 105 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔شا دی مبارک اسکیم کے تحت 2 ہزار 293 غریب نادار مسلم لڑکیوں کی شا دی بیاہ کیلئے 11 کروڑ 69 لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ علاوہ ازیں مشن کلام پروگرام کے تحت ضلع کے تمام ہاسٹلس ‘ اقا متی اسکولس اور کالجس میں بنیادی سہولیات و انفراسٹرکچر کی فراہمی پر خاص توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ اس تقریب میں ایس پی بی سومتی ‘ ضلع جوائنٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی ‘ ایڈ یشنل جوائنٹ کلکٹروینکٹیشور لو‘ اسسٹنٹ کلکٹر‘سی ای او ضلع پر یشد ورشنی ‘ ڈی آر او دیا نند‘ تحصیلدار گوردھن‘ ڈی ای او سید ناظم الدین ‘ ڈوموا پی ڈی سریندر کرن ‘ پراجکٹ آفیسر راجیو ودیا مشن شیخ یاسمین با شاہ ‘ سید احمد علی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میناریٹی فینانس کارپوریشن ‘ ڈی ایس پی تروپتنا‘ کے علاوہ دیگر موجو د تھے۔