اقلیتوں کو درپیش خطرات کا مقابلہ صرف ویلفیر پارٹی کرسکتی ہے

نظام آباد /13 اپریل ( فیاکس ) حلقہ پارلیمانی نظام آباد کے حدود میں واقع 7 اسمبلی حلقہ جات بشمول نظام آباد اربن میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی انتخابی مہم جاری ہے ۔ ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر جناب ملک معتصم خان حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے انتخابات میں امیدوار ہیں ۔ اس خصوص میں لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں کیڈر میٹ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں حلقہ پارلیمانی کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے پارٹی قائیدن اور سرگرم کارکنان نے شرکت کی ۔ پارلیمانی امیدوار ملک معتصم خان نے کیڈر میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے ۔ اجیت ۔۔۔۔۔ پسند فرقہ وارانہ سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ ملک کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے ۔ زندگی کے ہر شعبہ میں مسلم اقلیت کو پسماندگی سے دوچار کیا گیا ہے ۔ جس کے نتجہ میں ملک کی ہر ریاست میں مسلمانوں کی کثیر تعداد تعلیمی اور معاشی پسماندگی کا شکار ہوگئی ہے ۔ ان حالات کے پیش نظر ملک کو ایک سیاسی تبدیلی کے ماحول میں لانے کیلئے ویلفیر پارٹی آف انڈیا تشکیل دی گئی ہے ۔ ملک میں مفادپرست سیاست دانوں ، بدعنوان فرقہ پرست تنظیموں کی کارستانیوں سے قومی یکجہتی اور سماجی انصاف ایک خواب بن گیا ہے ۔ جمہوریت اور سیکولرازم کی باتیں سیاست دانوں کا روز مرہ کا معمول ہیں ۔ عمل کا فقدان ہے ۔ مسلم اقلیت اور دیگر پسماندہ طبقات پریشان کن ماحول میں ہیں اور ان میں احساس عدم تحفظ بڑھتا جارہا ہے ۔ موجودہ سیاسی گندہ ماحول کرپشن جرائم علاقائی تعصب ، مذہبی منافرت کو بڑھاتے ہوئے سارے ملک کو بھگوا رنگ میں رنگنے کی منظم کوشش کی جاری ہے ۔ اس لئے عوام بالخصوص مسلم اقلیت اور پسماندہ طبقات ویلفیر پارٹی آف انڈیا کو ووٹ دیں ۔

جس کا انتخابی نشان آٹو ہے ۔ جنرل سکریٹری جناب صادق احمد ( کھمم ) نے مسلمانوں بالخصوص تلعیم یافتہ مسلم نوجوانوں کے خلاف منظم سازش کے تحت گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی طرح علماء کرام کے خلاف بھی فرقہ پرست تحقیقاتی ایجنسیاں اور پولیس سرگرم ہے ۔ انہوں نے عالم دین مولانا عبدالقوی کی گرفتاری کی شدید مذمت گی ۔ نائب صدر اظہرالدین حیدرآباد نے ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے نصب العین پر روشنی ڈالی ۔ ضلعی صدر انورخان نے کہا کہ حلقہ پارلیمانی نظام آباد کے عوام خاص طور پر مسلمان اور پسماندہ طبقات اپنے بیش قیمت ووٹ کو ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے حق میں استعمال کریں ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ اس حلقہ کے مسلمان اپنے اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ جناب محمد اکرام پارٹی اسمبلی امیدوار جگتیال، عابد فاروقی ، بودھن ) عبدالماجد ( آرمور ) جناب آصف ٹاون صدر بھینسہ ، فاروق ، محسن خان ، عبداللہ ، دلاور خان اور دیگر موجود تھے ۔