اقلیتوں کو اپنا ووٹ کانگریس کے حق میں استعمال کرنے کا مشورہ

کے سی آر دھوکہ باز قائد، میدک میں منعقدہ ریالی سے وجئے شانتی کا خطاب

میدک ۔ /26 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹارکمپائنر الیکشن سابق رکن پارلیمنٹ میدک ایم وجئے شانتی نے کہا کہ انتخابات کے بعد ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی کار یقینی طور پر پنچکر ہوگی ۔ تلنگانہ میں 16 لوک سبھا نشستیں حاصل کرنے کا دعویٰ دن کے خواب کے مماثل ہے ۔ ریاست میں کانگریس پارٹی بہتر مظاہرہ کرے گی ۔ میدک لوک سبھا کی نشست اس بار ملک آئندہ بننے والے وزیراعظم راہول گاندھی کو بطور گفٹ دی جائے گی ۔ حلقہ لوک سبھا میدک کے کانگریس امیدوار مسٹر گالی انیل کمار کی جاری اکثریت کے ساتھ کامیابی یقینی ہے ۔ وجئے شانتی اپنی پارٹی امیدوار کی جانب سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے بعد منعقدہ ایک بھاری ریالی و روڈ شو کے بعد چلڈرنس پارک میدان میں منعقدہ سمہا گرجنا کے نام پر منعقد ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس جلسہ کی صدارت مسٹر پی اوپیندر ریڈی انچارج میدک ابھی کانگریس پارٹی نے فرمائی ۔ ان کے ہمراہ ریاستی کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ مسٹر جی کسم کمار کی بھی شرکت ہوئی ۔ وجئے شانتی نے کہا کہ کے سی آر ایک چھوٹے دھوکے باز قائد ہیں ۔ یہ شخصیت اندرونی طور پر موجودہ پرائم منسٹر نریندر مودی سے ساز باز کئے ہوئے ہیں ۔ اس لئے ریاست کے اقلیتوں سے اپنا ووٹ کانگریس کے حق میں دینے کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی کانگریس کو زبردست استحکام مل رہا ہے ۔ ملک میں کسی بھی صورت میں کانگریس کو اقتدار نصیب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ وہ میدک کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔ ٹاون کو اکناپیٹ سے ریلوے لائین کی تنصیب صرف اور صرف میری ہی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے میدک کے موجودہ ایم پی کو ایک ناکام ایم پی قرار دیا ۔ مسٹر پربھاکر ریڈی دوبارہ یہاں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ ایم وجئے شانتی نے ادعا کیا کہ ریاست تلنگانہ کانگریس پارٹی کی دین ہے ۔ محض سونیا گاندھی کی مرہون منت علحدہ ریاست کا استحکام ملا ہے ۔ علحدہ ریاست کے قیام کے مطالبہ کو لے کر مسٹر کے سی آر اینڈ فیملی دہلی میں سونیا گاندھی کے پیر چھوئے اور ریاست کے حاصل ہونے کے بعد کانگریس کی پیٹ پر چھرا گھونپا گیا ۔ اس سمہا گرجنا جلسہ انتخابی سے امیدوار گالی انیل کمار ، ٹی چندرا پال ، نرساریڈی ، مدھو سدن راؤ ، نرملا ، جگاریڈی ، سپن دیو ، شنکر یادو ، پربھات راؤ ، بٹی جگپتی ، ایم انجنیلو ، منوہر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مسرز محمد حفیظ الدین ، رمیش ریڈی ، سمیع اللہ خان لالو ، گھنٹہ راجو ، ایم روی ، آر آر دیواکر ، مرزا احمد علی بیگ ، ایم بالکرشنا ، رامچندر گوڑ ، کے سرینو کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔