حیدرآباد ۔ 27 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز) کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی ) نے سید حیدر آزاد اقدام قتل کیس میں ملوث سید علی موسوی عرف عمران کو راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران بیرونی ممالک سے حیدرآباد ایرپورٹ پہونچنے پر یہاں کے امیگریشن عہدیداروں نے اُسے حراست میں لیکر سی آئی ڈی کے حوالے کردیا۔ بتایاجاتا ہیکہ سید علی موسوی سال 2014ء میں بی بی نگر میں پیش آئے سید حیدر آزاد کے اقدام قتل میں ملوث ہے ۔ سی آئی ڈی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف عنقریب چارج شیٹ داخل کی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرتضیٰ علی جو سرکاری ملازم ہے کہ خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی جائے گی ۔