حیدرآباد۔/4 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود سوزی کرلی۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 40سالہ خاتون پوچماں جو گھریلو ملازمہ تھی اور تکا رام گیٹ علاقہ کے ساکن شخص جے پرکاش کی بیوی تھی۔ 31 جولائی کو اس خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود سوزی کرلی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔