اقدام خود سوزی کرنے والی خاتون فوت

ویملواڑہ۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ کے بھگونت راؤ نگر میں اقدام خود سوزی کرنے والی شادی شدہ خاتون دوران علاج فوت ہوگئی۔ واضح رہے کہ چند دن قبل سسرال والوں کی ہراسانی سے تنگ آکر گھر میں جب کوئی نہیں تھا اپنے آپ پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی تھی۔ کریم نگر میں علاج کے بعد اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئی۔ سریتا کے والدین نے سسرال والوں کی زیادتی کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ اس تعلق سے پولیس میں درخواست پیش کی۔