اقدام خودکشی کرنے والے مقروض شخص کی موت

حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک بے روزگار نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ پرشانت نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پرشانت پی بلارم علاقہ کے ساکن نرسنگ راؤ کا بیٹا تھا جو بے روزگار تھا ۔ جم جانا اور ادھر ادھر گھومنا اس کی عادت تھی اور وہ قرض سے پریشان تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔الوال پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔