اقدام خودکشی کرنے والی ماں بیٹی علاج کے دوران فوت

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ماں بیٹی فوت ہوگئی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز حال ہی میں دو بیٹیوں کے ساتھ انتہائی اقدام کیا تھا ۔ کل اس کی ایک لڑکی فوت ہوگئی تھی اور آج ماں اور دوسری بیٹی بھی فوت ہوگئی ۔ الوال پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ چندریکا اور 12 سالہ ورشا جو ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔ علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ گذشتہ روز اس خاتون کی لڑکی پریتی فوت ہوگئی تھی ۔ اپنی دونوں بیٹیوں کو زندہ جلانے کے بعد چندریکا نے خودسوزی کرلی تھی ۔ الوال پولیس وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔