اقدام خودکشی کرنے والا شخص فوت

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعات سے تنگ آکر دفتر میں اقدام خودکشی کرنے والا شخص فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 53 سالہ کرشنا مورتی جو برکت پورہ علاقہ کا ساکن تھا 19 اپریل کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

طالبہ نے خودکشی کرلی
حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ موہنا کماری جو جواہر نگر ، یوسف گوڑہ کے ساکن گروناندھن کی بیٹی تھی اس لڑکی کی صحت گذشتہ 4 سال سے خراب تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔