حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) قرض کی رقم پوچھنے پر برہم چچا کی زدوکوبی سے دلبرداشتہ ایک شخص خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حبیب نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ یشونت کمار نے گذشتہ روز اقدام خودسوزی کیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ تاہم اس شخص کی خودکشی پر پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ اس جوان کا خودکشی نوٹ بھی پولیس کو دستیاب ہوا جس میں اس نے اپنی خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا ہے ۔ یہ بات سب انسپکٹر پولیس مسٹر شیکھر نے بتائی اور کہا کہ پولیس تحقیقات کے بعد دفعہ کو تبدیل کیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یشونت نے سال 2014 میں اپنے چچا کو دیڑھ لاکھ رپوئے بطور قرض دیا تھا اور 30 ڈسمبر کے کو اپنے چچا سے رقم پوچھنے گیا تب اس کے چچا نے اسے زدوکوب کیا جس کے بعد اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس حبیب نگر مصروف تحقیقات ہے ۔