حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) گھریلو مسائل اور تنازعات سے تنگ آکر ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ فلک نما پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 27 سالہ محمد غوث مبینہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ غوث فاروق نگر علاقہ کا ساکن تھا جو دستگیر نامی شخص کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ 20 ستمبر کو اس نے اپنے مکان میں انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس فلک نما نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔