حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقہ بیگم بازار میں ایک شخص نے مالی پریشانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ دھنراج جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا اوم نگر دارالسلام علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ چند روز سے یہ شخص کام پر نہیں جارہا تھا اور کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی بن گیا تھا ۔ 3 اگست کو اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا اور خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔