حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے اس وقت خودسوزی کرلی جب محلہ والوں نے اسے ایک اجنبی شخص کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ خاتون جو شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں مشتبہ طور پر اجنبی مرد کو اپنے مکان طلب کیا تھا اور اس خاتون کی اس حرکت کو محلہ والوں نے دیکھ کر رنگے ہاتھوں اسے گرفتار کرلیا تھا ۔ سب انسپکٹر راجندر نگر مسٹر یادیا گوڑ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ 30 سالہ منجولہ جو ایرہ گڈہ حیدرگوڑہ علاقہ کے ساکن راماراؤ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون ایک ہاسپٹل میں ہاز کیپنگ کا کام بھی کرچکی تھی ۔ اس نے 2 اگست کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ راما راؤ پیشہ سے ڈرائیور ہے اور ان کے دو بچے ہیں ۔ محلہ والوں کا الزام ہے کہ انہوں نے منجولہ کے ساتھ اجنبی شخص کو دیکھا تھا اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا ۔ اس واقعہ کی شوہر کو اطلاع ملنے کے خوف سے منجولہ نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔