اقتصادی مسائل پر کچھ چھپا رہی ہے حکومت:چدمبرم

نئی دہلی۔31اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے آرٹیکل 7کو لاگو کرنے کا مطلب ہے کہ معیشت کو لے کر صورت حال سنگین ہے اور حکومت اس بارے میں کچھ حقائق چھپا رہی ہے ۔مسٹر چدمبرم نے بدھ کو ٹوئٹ کیا”رپورٹ آ رہی ہے کہ حکومت نے ریزرو بینک ایکٹ کے آرٹیکل سات کو لاگو کر دیا ہے اور اس کے تحت ریزرو بینک کو فقید المثال ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ یہ ہدایت خوف پیدا کر رہا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ کچھ غلط خبریں ملنے والی ہے ۔ ہماری حکومت نے 1991 یا 1997 یا 2008 اور 2013 میں کبھی آرٹیکل سات کا استعمال نہیں کیا۔ریزرو بینک ایکٹ کے اس نظام کو لاگو کرنے کا کیا مطلب ہے ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت معیشت کے بارے میں کچھ حقائق چھپا رہی ہے اور یہ مایوس کن ہے”۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک اور حکومت میں جاری کشا کش کی خبروں کے درمیان آر بی آئی کے گورنر کو حکومت نے اس آرٹیکل کے تحت ہدایات جاری کئے ہیں۔اس میں التزام ہے کہ حکومت کو، جب حالات کچھ سنگین لگتے ہیں اور عوامی مفاد میں وہ کوئی قدم اٹھانا چاہتی ہے تو اس دفعہ کا استعمال کرکے وہ مرکزی بینک کے گورنر کو ہدایت جاری کر سکتی ہے ۔