اقتدار کا استحصال کرنے والوں کو رائے دہندے سبق سکھائیں گے: اڈوانی

نئی دہلی /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے کہنہ مشق قائد لال کرشن اڈوانی نے آج کہا کہ جو بھی اقتدار پر آیا، وہ اسے کھونا نہیں چاہتا۔ انھوں نے کہا کہ اس کے خلاف بہترین تحفظ رائے دہندے کی شرانگیزی سے بچنا ہے۔ کرن تھاپر کے پروگرام میں اڈوانی نے کہا کہ جو لوگ اقتدار پر برقرار رہنا چاہتے ہیں، انھیں چاہئے کہ اقتدار کا استحصال نہ کریں، کیونکہ رائے دہندے ان سے زیادہ طاقتور ہیں اور وہ انھیں اس کا سبق سکھا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہنا چاہتے کہ کون زیادہ طاقتور ہے، لیکن جمہوریت اور دستور کا تحفظ ضروری ہے اور جو لوگ برسر اقتدار اور بااختیار ہوں، انھیں ایسا کرنا ہی چاہئے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انھیں فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال جمہوریت کو کچلنے والی طاقتیں زیادہ طاقتور ہیں۔