نظام آباد:8؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آبادکے ضلعی صدر سید عبدالنعیم ومحمد اسحاق حسین صدر AIITA نظام آباد یونٹ نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں محمد اقبال حسین کو اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) آف انڈیا کے صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اقبال حسین جو بھینسہ ضلع عادل آباد کے متوطن ہیں اور پیشہ کے اعتبار سے ٹیچر ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ انہیں استقامت دے اور ان کے ذریعہ سے تنظیم کو مزید تقویت ملے تمام مسلم طلباء اس تنظیم سے وابستہ ہوجائے اس موقع پر فضل اللہ سکریٹری نظام آباد یونٹ بھی موجود تھے۔