اقامتی ہاسٹلوں کے طلبہ کو بہتر غذا فراہم کرنے کی ہدایت

نلگنڈہ ۔ 15 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے اقامتی ہاسٹلوں میں طلبہ کو بہتر غذا فراہم کرنا چاہئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مینو پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والے عہدیداروں اور وارڈنس کے خلاف سخت کارروائی کرئیگا ۔ ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر ٹی چرنجیولو نے انتباہ دیا ۔ وہ آج ریڈیشنل جوائنٹ کلکٹر کے اجلاس پر ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، میناریٹی ویلفیر کے عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مینو کے مطابق ہفتہ میں چھ انڈے ، پانچ پھل ، ایک قسم کا میٹھا اور مقوی غذا دینے کا مشورہ دیا مینو کی عمل آواری میں کوتاہی کرنے اور صحت کو نقصان پہونچانے والی غذا فراہم نہ کرنے کی شکایتوں پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے ویلفیر عہدیدار ہاسٹلوں کا دورہ کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کریں ۔ پینے کے پانی کی سربراہی ، برقی سربراہی ، مینو ، صاف صفائی ، پکوان میں کرنے کیلئے مسئلہ ہو تو جنگی پیمانہ پر اس کو حل کرنے پر زور دیا ۔ طلبہ کو بہتر طبی امداد فراہم کرنا چاہئے ان ہاسٹلوں کے وارڈنس علاقہ مستقروں پر رہنے کو ہی ترجیح دیں بصورت دیگر ڈیوٹی معطل کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا ۔ 19 اگسٹ کے سروے میں متعلقہ عہدیدار تعاون کریں اور ہاسٹلوں میں بہتر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر ریڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر وینکٹ راو ، ایس سی ، ایس ٹی ،بی سی ویلفیر آفیسرس راج شیکھر ، وینکٹ نرسیا ، ماڈا پی ڈی سرویشور ریڈی ، اقلیتی بہبود آفیسر سری راملو و دیگر موجود تھے ۔