اقامتی کالجوں میں داخلوں کیلئے درخواستیں مطلوب

کریم نگر /14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہتمم تعلیمات کریم نگر کے لنگیا کے بموجب محکمہ تعلیمات کے زیر اہتمام ادارہ گروکولا دریالیہ کی جانب سے چلائے جارہے ریسیڈنشیل جونئیر کالجوں میں سال 2015-16 تعلیمی سال کیلئے انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلے کیلئے ورنگل ضلع میں حسن پرتی میں واقع جنرل لڑکیوں کیلئے ضلع نلگنڈہ میں ہرویل میں جنرل لڑکوں کیلئے ضلع نظام آباد کے ناگارم میں حیدرآباد کے ناگول میں اقلیتی لڑکیوں کیلئے 10 مئی 2015 کو ہونے والے TSRJC2015-16 میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ مندرجہ بالا بتائے گئے تمام جونئیر کالجوں میں مفت طعام ، معیاری مفت تعلیم کے علاوہ Eamcet ، CPT، CA جیسے دیگر داخلوں کیلئے لانگ ٹرم Long Term انٹنسیو کوچنگ دی جائے گی ۔ اس TSRJC-CET کیلئے آن لائین کے ذریعہ 150 روپئے رقم کے ساتھ 18 اپریل 2015 تک درخواست داخل کریں ۔ داخلے کے امتحان میں قابلیت اور ریزرویشن کے ذریعہ طلباء کا انتخاب ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے بروچر کیلئے http://tresidential.cgg.gov.in یا http://tsrjdc.cgg.gov.in ویب سائیٹ ملاخطہ کریں ۔ ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر کے لنگیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔