اقامتی مدارس کے ذریعہ طلبہ کو حصول تعلیم کا سنہری موقع

میدک ۔ 28۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ سرکار اور ہمارے دلعزیز وزیراعلی جناب کے چندرشیکھر راؤ نے ریاست میں اقلیتی اقامتی مدارس قائم کرکے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کا ایک سنہر موقع فراہم کیا ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ اس کا پورا پورا استعمال کرتے ہوئے اپنے نونہالوں کے مستقبل کو تابناک بنالیں ۔ تلنگانہ مائنارٹیز ریذڈیشنل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس سوسائٹی ضلع میدک کے او ایس ڈی افسران اسپیشل ڈیوٹی جناب محمد ذوالفقار علی منیر نے میدک اگلش میڈیم گرلس اقامتی اسکول کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے مقامی صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ جناب منیر کی آمد پر پرنسپل اسکول مسٹر نرسمہا ریڈی اور اسٹاف نے ان کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے پرنسپل اور معلمات سے اسکول ہذا سے متعلق تفصیلات حاصل کئے اور مختلف مسائل کا نوٹ لیا ۔انہوں نے کہا کہ ان مدارس میں اسمبلی کے موقع پر صبح میں ’’ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ۔ تلنگانہ گیت پڑھانے اور شام کے اوقات میں قومی ترانے پڑھائے ‘‘ حکومت تلنگانہ نے فیصلہ لیا ہے ۔ اور اس امر سے متعلق مائناریٹی آفس واقع حج ہاؤز نامپلی سے تمام پرنسپلس کو سرکیلور ذریعہ SMS بھی روانہ کردیا گیا ہے ۔ جناب ذالفقار علی منیر نے اپنے دورہ میدک کے موقع پر اسکول ہذا میں دیئے جانے والے مڈ ڈے میل کا معائنہ کیا اور خود بھی لنچ کیا اور مدرسین کی ایک میٹنگ بھی طلب کرتے ہوئے ضروری ہدایت دی ۔ علاوہ ازیں وارڈن اور سیکوریٹی گارڈ اور آیاؤں کو بھی ہدایات دیں ۔