نظام آباد۔8اگست ( راست) سکریٹری تلنگانہ ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی حیدرآباد شریمتی شیشو کماری کے بموجب ریاست تلنگانہ کے اقامتی جونیئر کالجس برائے اقلیتی طلبہ ناگارام نظام آباد اور ایل بی نگر حیدرآباد میں انٹرمیڈیٹ سال اول اردو و انگریزی میڈیم میں مخلوعہ نشستیں پُرکرنے کیلئے راست داخلے فارمس ادخال کی آخری تاریخ میں 12 اگست تک توسیع کی گئی ہے ۔ خواہشمند طلبہ اپنی درخواست تمام اسناد کے ساتھ راست متعلقہ پرنسپل سے رجوع ہوں ۔ مدنور کالج میں ایم پی سی ‘ بی پی سی اور سی ای سی گروپس کی معیاری تعلیم کے ساتھ این ایس ایس اور این سی سی کا نظم بھی رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم ایس ایس سی مارچ 2014ء امتحان ہی میں کامیاب ہونا لازمی ہے اور جس کا جی پی اے 5سے کم نہ ہو ۔ سپلیمنٹری امتحان میں کامیاب طلبہ کو داخلہ نہیں دیا جائے گا ۔ خواہشمند مسلم طلباء اردو اور انگریزی میڈیم انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلے کیلئے متعلقہ کالجس سے رجوع ہوں یا پرنسپل 9966451492 یا 9866505614 پر ربط کریں۔