اقامتی جونئیر کالج میں داخلے کیلئے کونسنگ

کرنول3؍جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کرنول ڈپٹی ایجوکیشنل آفسرکی حیثیت سے طاہرہ سلطانہ کو مقرر کیا گیا ۔ قبل ازیںکرنول ڈیویژن میںپی شیلجا،نندیال ڈیویژن میںطاہرہ سلطانہ اورادھونی ڈیویژن میںسباراؤ ڈپٹی ایجوکیشنل آفسرس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ کرنول ڈپٹی ایجوکیشنل آفسرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی پی شیلجاکو پرودوٹورضلع کڑپہ ڈپٹی ایجوکیشنل آفسر،ادھونی ڈپٹی ایجوکیشنل آفسرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سباراؤکوشری کاکولم ڈپٹی ایجوکیشنل آفسراورنندیال ڈپٹی ایجوکیشنل آفسرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی طاہرہ سلطانہ کوکرنول ڈپٹی ایجوکیشنل آفسرکی حیثیت سے تبادلہ کردیاگیاہے۔اس سلسلہ میںکمیشنربرائے تعلیمات حکومت آندھراپردیش سندھیارانی نے احکامات جاری کردیاہے۔واضح ہوکہ ادھونی اورنندیال ڈیوژنس میںڈپٹی ایجوکیشنل آفسرس کی جائدایںمخلوعہ ہیں۔