اقامتی اسکول کاماریڈی کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

کاماریڈی:16؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اقامتی اسکول انگلش میڈیم برائے طلباء و میناریٹی کاماریڈی کے پرنسپل محمد بشیر الدین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مدرسہ ہذا کے ایس ایس سی تعلیمی سال 2015-16 کا نتیجہ بہترین رہا۔ منجملہ 42 طلباء نے امتحان میں شرکت کئے ۔ جس میں 40 طلباء کامیاب ہوئے۔ اس طرح مدرسہ ہذا اپنے بہترین تعلیمی ریکارڈ قائم رکھتے ہوئے مستقر کاماریڈی میں چوتھے مقام رہا ۔ تقریباً تمام طلباء 8.0 سے اوپر ہی نشانات حاصل کئے۔ پرنسپل نے مزید بتایا کہ تعلیمی سال 2016 اور 2017 کیلئے جماعت پنجم تا آٹھویں میں داخلے جاری ہیں۔ جہاں شفق و محنتی اساتذہ کے زیر نگرانی شب و روز تعلیم و تربیت کا نظام رہتا ہے نئے تعلیمی سال سے مدرسہ کروڑ کی لاگت سے جدید عمارت میں تعلیم کا آغاز ہوگا۔ اس مدرسہ میں حکومت کی طرف سے مفت قیام و طعام کے علاوہ ضرورت کی دیگر اشیاء اور قرآن کی تعلیم ہر ماہ 50 روپئے خرچہ دیا جاتا ہے ۔ لہذا تمام دوست احباب اور اولیاء طلباء سے گذارش ہے کہ داخلہ کیلئے رہبری فرمائے۔