کاماریڈی:17؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپال اقامتی اسکول انگلش میڈیم برائے طلباء کاماریڈی ضلع نظام آباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مدرسہ ہذا میں تعلیمی سال 2015-16 کیلئے جماعت پانچویں تا آٹھویں چند مخلوط نشستوں کیلئے داخلے جاری ہیں ۔ مدرسہ ہذا میں حکومت کی طرف سے معیاری تعلیم ، قیام و طعام، عربی تعلیم کے علاوہ شب و روز تعلیم و تربیت کا نظم رہتا ہے۔ لہذا تمام اقلیتی اولیا و سرپرست سے گذارش ہے کہ وہ اپنے لڑکوں کو داخلہ دلواکر حکومت کی فراہم کردہ سہولت سے استفادہ کریں ۔ پرنسپال نے مزید بتایا کہ گذشتہ سال دسویں جماعت کا نتیجہ 90 فیصد رہا اور کاماریڈی ضلع میں نمایاں مقام حاصل ہوا ۔ اس ضمن میں تمام اُردو داںو انجمنوں سے درخواست ہے کہ طلباء کو داخلہ کیلئے رہبری فرمائیں۔