افغان گورنر نے ہندوستانی مشن کے تحفظ کیلئے بندوق اُٹھالی

کابل۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ بلخ کے گورنر عطا محمد نور سابق مجاہد نے آج بندوق اُٹھالی تاکہ ہندوستانی قونصل خانہ برائے مزار شریف کی حفاظت کریں جبکہ کل رات زبردست مسلح عسکریت پسندوں نے اس پر حملہ کیا تھا اور زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعہ کی تصاویر تیزی سے پھیل گئیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ گورنر ایک اسالٹ رائفل اٹھائے فوجیوں کے شانہ بشانہ عسکریت پسندوں پر حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہندوستانی سفیر برائے افغانستان امر سنہا نے  ٹوئٹر پر زبردست لڑائی کی اطلاع دی۔