کابل ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں ایک پولیس عہدیدار نے برسرعام اپنی بیوی کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کرلیا۔ صوبائی پولیس کے نائب سربراہ نثار احمد عبدالرحیم زئی نے آج کہا کہ اس شخص نے اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس نے پرہجوم منڈی میں اپنی بیوی کو گولی ماری اور خود کو بھی گولی کے ذریعہ ہلاک کیا۔ پولیس افسر کو جائے واردات پر مردہ قرار دیا گیا جبکہ اس کی بیوی نے بعد میں مقامی ہاسپٹل میں دم توڑا۔