افغان ٹسٹ میں کوہلی کی شرکت،بورڈ پر دباؤ

ممبئی۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی پر ویراٹ کوہلی کو 14 جون کو بنگلور میں افغانستان کیخلاف مجوزہ ٹسٹ میں کھلانے کے لیے دباؤ بڑھنے لگا ہے۔بی سی سی آئی حکام تو چاہتے ہیں کہ کوہلی افغان ٹیم کے خلاف ٹسٹ میچ میں حصہ لیں تاہم سپریم کورٹ کی مقررہ کردہ کمیٹی لودھا کی خواہش ہے کہ کوہلی دورئہ انگلینڈ کے پیش نظرحالات سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اس دوران کاؤنٹی میچز میں حصہ لیں۔ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی پر یہ بھی دباؤ آرہا ہے کہ افغان ٹیم کوہلی کی عدم شرکت کو اپنی بے عزتی خیال کرسکتی ہے، لہذا اس تاریخی میچ میں ان کی شرکت ضروری ہونی چاہیے، انھیں نہ کھلانا براڈ کاسٹر کے ساتھ بھی غیرمنصفانہ فیصلہ ہوگا۔