افغان معاشی بحران میں شدت ،غیر ملکی امداد ڈالر بند

کابل 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کی کمزور معیشت تقریبا اپنی ایک تہائی قدر گذشتہ سال کھو بیٹھی جبکہ بین الاقوامی امداد تنظیموں نے جو دس سال میں بھاری رقم بطور امداد افغانستان کو فراہم کی تھی اپنی امداد ڈرامائی انداز میں بند کردی کیونکہ مغربی ممالک کی فوجیں طالبان کے خلاف اپنی 13 سالہ جنگ ختم کر کے افغانستان کا تخلیہ کرچکی ہیں۔ برسر اقتدار آنے کے بعد صدر اشرف غنی کو طالبان کے خلاف جنگ ورثے میں ملی ہے ۔ اس کے علاوہ معیشت اور رائے دہندے کرپشن کی وباء اور بڑھتی ہوئی بیروزگار ی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔