مزار شریف ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) طالبان خودکش بمباداروں نے فوجی یونیفارم پہن کر افغانستان کے دور دراز والے صوبہ مزارشریف میں ایک عدالت پر حملہ کردیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ مزار شریف شہر میں جاریہ حملوں کا آغاز اس وقت ہوا جب طالبان کی روایتی کارروائیاں شروع ہوئی ہیں۔ خودکش بم برداروں نے دھماکو اشیاء سے بھرے ہوئے جیاکٹس پہن کر افغانستان کی سیکوریٹی فورس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کرتے ہوئے عدالت کے احاطہ میں گھس گئے اور دھماکہ کیا۔