افغان طالبان کے ہاتھوں 18فوجی ہلاک

کابل۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) طالبان جنگجو افغان فوج کی چوکیوں پر شمال مشرقی افعانستان میں ٹوٹ پڑے اور کم از کم 18افراد کو ہلاک کردیا ۔ ان میں سے چند فوجیوں کا سرقلم کردیا گیا ۔ بڑے پیمانے پر حملے کا آغاز ملک میں موسم گرما اور جنگ کا موسم شروع ہوتے ہی کیا گیا ہے ۔ یہ حملہ موسم گرما کی پہلی سنگین جنگ ہے ۔ افغان فوج اب اپنے بل بوتے پر حملوں کا مقابلہ کررہی ہے ۔ امریکہ اور ناٹو اپنی جنگی مہم جاریہ سال کے اوائل میں ختم کرچکے ہیں ۔ بدخشاں کے ضلع جرم میں کیا ہوا یہ حملہ جمعہ کا دن ہوا تھا ‘ حالانکہ عہدیداروں نے اس کی تفصیلات کئی دن بعد جاری کی ہیںاور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔