افغان طالبان کے لب سڑک بم دھماکوں میں 5 ہلاک

کابل۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان کے نصب کئے ہوئے لب ِ سڑک بم دھماکوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ شہری صوبہ قندھار میں ہلاک کردیئے گئے۔ وزارتِ داخلہ کے بیان میں اِن ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مہلوکین میں 3 بچے تھے۔ ہفتہ کے دن صدارتی انتخابات کے موقع پر حملوں کے تسلسل میں آج لب سڑک بم دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔ طالبان نے افغان شہریوں کو انتباہ دیا تھا کہ رائے دہی میں حصہ لینے پر رائے دہندوں کو طالبان کی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ کل ہی عہدیداروں کے بموجب 12 رائے ہندوں کی اُنگلیاں کاٹنے کا دہشت ناک واقعہ پیش آچکا ہے کیونکہ ان تمام افراد نے رائے دہی میں حصہ لیا تھا۔