افغان صدر کرزئی سرگرم ریٹائرمنٹ کیلئے کوشاں

کابل ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش ہونے والے افغان لیڈر حامد کرزئی جب مابعد انتخابات قصرصدارت سے منتقل ہوکر قریب میں ہی واقع قیامگاہ چلے جائیں گے، تو وہ صرف اقتدار چھوڑیں گے لیکن اپنا اثرورسوخ نہیں، کیونکہ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے برسوں میں بھی عوام کے درمیان سرگرم رہنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز کے فیصلہ کن الیکشن کے بعد کرزئی آنے والے ہفتوں میں سبکدوش ہوکر افغانستان کے پہلی جمہوری منتقلیٔ اقتدار کی راہ ہموار کریں گے۔ یہ انتخابات افغانستان کیلئے نئی شروعات کا نقیب ہیں جبکہ کرزئی کی 13 سالہ حکمرانی امریکہ زیرقیادت فوجی مداخلت کے زیراثر رہی، جس کی شروعات 2001ء میں طالبان کے زوال کے بعد ہوئی تھی۔