افغان سرحد پر دہشت گرد حملہ ، 3 پاکستانی سپاہی ہلاک

اسلام آباد۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان سرحد سے متصلہ پاکستانی علاقہ میں آج ایک دہشت گرد حملے میں 3 پاکستانی سپاہی ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے۔ ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پار سے شمالی وزیرستان ضلع کے علاقہ الورا میں 60 تا 70 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسیس پر حملہ کیا تھا۔ مہلوک سپاہیوں کی شناخت لانس نائیک علی، لانس نائیک نظیر اور سپاہی عماد اللہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جوابی حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن کی خواہش ظاہر کی۔