کابل ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان نے امریکی عہدیداروں کے ساتھ قطر میں گذشتہ ہفتہ افغان تنازعہ پر تبادلہ خیال کی توثیق کردی ہے۔ طالبان نے آج توثیق کرتے ہوئے کہا کہ تاہم کسی مسئلہ پر کوئی معاہدہ طئے نہیں پایا ہے۔ طالبان کا یہ بیان ایک دن قبل کی امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کی جانب سے امید ظاہر کرنے کے ایک دن بعد منظرعام پر آیا ہیکہ صدر افغانستان کا طالبان کے ساتھ قیام امن کے سلسلہ میں معاہدہ طئے ہوجائے گا۔ 20 اپریل کو آئندہ صدارتی انتخابات سے پہلے اس معاہدہ سے انتخابات کے پرامن انعقاد میں مدد ملے گی۔ طالبان کے سینئر عہدیداروں نے اعلیٰ سطحی امریکی وفد سے قطر میں 14 تا 16 نومبر بات چیت کی۔ واٹس ایپ پر اپنے پیغام میں طالبان نے خلیل زاد کا تبصرہ کئے بغیر کہا کہ دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر نے سفارتی خانہ کا کام انجام دیا ہے۔ ابتدائی بات چیت ہوچکی ہے۔ تاہم کوئی معاہدہ طئے نہیں پایا۔