افغانستان کے یوم آزادی پر مودی کی کرزئی کو مبارکباد

نئی دہلی۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے صدر افغانستان حامد کرزئی کو یوم آزادی افغانستان کی مبارکباد دیتے ہوئے مکتوب تحریر کیا ہے جس میں تیقن دیا گیا ہے کہ ایک طاقتور، متحد، پرامن، جمہوری اور خوشحال افغانستان کی تعمیر کی کوششوں میں ہندوستان کی بھرپور تائید حاصل رہے گی، انہوں نے کہا کہ انہیں ہندوستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے افغانستان کے دوست عوام کو تہہ دل سے یوم آزادی تقریب کی مبارکباد پیش کرنے پر انہیں بے انتہا خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے کرزئی کو ایک گہرا دوست اور پڑوسی قرار دیا، جسے ہندوستان انتہائی اہمیت دیتا ہے اور افغانستان کے ساتھ اپنی کثیر جہتی دفاعی شراکت داری میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔