افغانستان کے کرکٹر محمد شہزاد پر ایک سالہ پابندی

دبئی۔8 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔رواں برس شہزاد کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آیا تھا، ان کے نمونوں میں ممنوعہ ادویات پائی گئی تھیں۔ شہزاد وزن کم کرنے کیلئے دوا استعمال کر رہے تھے جس کے باعث ان کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آیا۔آئی سی سی نے 26 اپریل کو انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا تھا اور 28 جون کو شہزاد نے خود بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزاد آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہوں نے خود بھی قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا اس لیے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق 17 جنوری 2017 سے 17 جنوری 2018 تک ہے اور شہزاد نے جنوری سے مارچ کے دوران جتنے بھی میچز کھیلے انہیں ان کے ریکارڈز سے نکال دیا گیا ہے۔