افغانستان کے صدر نے راشد کی تعریف کی

نئی دہلی۔26 مئی(سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میں پہنچانے والے اسٹار کھلاڑی راشد خان کی سبھی طرف سے ہورہی تعریف کے دوران ان کے ملک افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی دل کھول کر ان کی تعریف کی۔آئی پی ایل11 کے دوسرے کوالیفائر میچ میں راشد نے آل راؤنڈر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ۔صدر غنی نے افغانستان کھلاڑی کے میچ میں بہترین کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوست ملک ہندوستان کا افغانستان کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ افغان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں ان کی صلاحیت دکھانے کا موقع دیا ۔