افغانستان کیخلاف واحد ٹسٹ ہندوستانی ٹیم کا منگل کو اعلان

ممبئی۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی آئندہ ماہ افغانستان کیخلاف واحد ٹسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان 8 مئی کو کرے گی۔ڈبلن میں آئر لینڈ کیخلاف دو ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے نیشنل اسکواڈ بھی منگل کو منتخب کیاجائے گا جبکہ جون میں دورہ انگلینڈ کیلئے اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے پردہ بھی اسی روز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈعہدیداروں کے مطابق کپتان ویراٹ کوہلی اور ایشانت شرما افغانستان کے خلاف ٹسٹ میں حصہ نہیں لیں گے تاہم یارکشائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف چیتشور پجارا مذکورہ میچ کیلئے برطانیہ سے وطن واپس آئیں گے۔