کرائسٹ چرچ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر جوناتھن مارلو 24 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی خطرناک بولنگ کے بعد جیک ایڈورڈز(72) کی بہترین اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں افغانستان کو چھ وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 48 اوور میں 181 رن پر سمٹ گئی۔اس کے بعد آسٹریلیا نے 37.3 اوور میں چار وکٹ پر182 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی اور جونیئر ورلڈ کپ کے فائنل میں قدم رکھ لیا۔آسٹریلیا کے لئے ایڈورڈز نے 65 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکے مارتے ہوئے 72 رن کی قیمتی اننگز کھیلی۔ایڈورڈز کے علاوہ پرم اپل نے 47 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 32 اورکپتان جیسن سونگا نے38 گیندوں پر26 رن بنائے جبکہ ناتھن میکسویني نے 39 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 22 رن میں دو چوکے لگائے ۔افغانستان کے لئے قیس احمد نے 35 رن پر دو وکٹ، مجیب زردان نے 45 رن پر ایک وکٹ اور کپتان تنوین الحق نے 46 رن پر ایک وکٹ حاصل کئے ۔