افغانستان پہلا ٹسٹ ڈسمبر میں کھیلے گا؟

کابل ۔ یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کرکٹ بورڈ ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کی کوششوں میں مصروف اور سرگرم ہے جسے امید ہے کہ رواں برس کے اختتام سے قبل اس کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔22 جون کو ٹسٹ کرکٹ کا درجہ ملنے کے بعد افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں اولین ٹسٹ کی منتظر ہیں اور افغان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے زمبابوے اور آئرلینڈ سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان تین ٹسٹ میچز پر مشتمل سیریز دسمبر 2017 سے جنوری 2018 کے درمیان کھیل سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے مابین 3ٹسٹ، 5ونڈ ے اور 3 ٹونٹی20 میچز پر مشتمل سیریز دسمبر میں شروع ہوگی۔

آفریدی نے کوہلی کی جرسی نیلام کردی
لندن۔ یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ٹیم کے سابق آل رائونڈر اور کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستان کپتان ویراٹ کوہلی کی جانب سے تحفہ دی جانے والی ٹی شرٹ کو اپنی چیریٹی تنظیم کے لئے امداد اکٹھا کرنے کی غرض سے اسے 4300 یورو میں نیلام کردیا ہے۔کوہلی نے گزشتہ سال کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کرنے کے بعد یہ ٹی شرٹ تحفے کے طور پر دی تھی۔