افغانستان نے آئر لینڈ کے خلاف سیریز جیت لی

بیلفاسٹ۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بولروں کی تباہ کن بولنگ نے افغانستان کو آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے اور سیریز میں کامیابی دلوائی ۔ مہمان ٹیم نے فیصلہ کن میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم 37 ویں اوور میں 124رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گیری ولسن 23،اینڈریو بالبرنی اور سیمی سنگھ 17،17جبکہ کیون اوبرائن ار میک برائن 16،16 رنز کے ساتھ ہی کچھ مزاحمت کرپائے۔ راشد خان نے تین ، آفتاب عالم، گلبدین نائب اور محمد نبی نے فی کس دو وکٹس لئے۔ فاتح ٹیم نے 24 ویں اوور میں127 رنز بنا کر ہدف دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔ احسان اللہ نے 57 اور حشمت اللہ شہیدی نے 34رنز ناقابل شکست بنائے۔ رحمت شاہ 33رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ راشد خان کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے پہلے ونڈے میں جہاں افغانستان نے کامیابی کے ساتھ سبقت بنائی تھی وہیں دوسرے مقابلے میں آئرلینڈ نے کامیابی کے ساتھ سیریز میں واپسی کی تھی جس سے تیسرا اورفیصلہ کن مقابلے کی اہمیت بڑھ گئی تھی۔