دبئی، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے صوبے قندھار میں فوج کی کارروائی میں 30 طالبان شدت پسند ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قندھار پولیس چیف جنرل عبدالرازق نے کہا کہ گزشتہ رات فوجی فورسز نے میواڈ ضلع کے سربگھال علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ۔ اس کارروائی میں کئی شدت پسند ہلاک اور ان کے بہت سے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میںفوج نے 26 موٹر سائیکلیں، آٹھ گاڑیاں اور کمپیوٹر ضبط کئے ہیں۔