افغانستان میں 23جنگجو ہلاک

کابل۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں داعش اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 23جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقہ باندر میں داعش اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ جھڑپوں میں اب تک داعش کے 17اور افغان طالبان کے 6جنگجو مارے گئے۔ باندر کے علاقے پر افغان طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔