افغانستان میں 2بم دھماکے 9 شہری ہلاک

کابل ۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں سڑک کے کنارے ہوئے دو بم دھماکوں میں تقریباً 9افراد ہلاک ہوگئے ۔عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی صوبہ ہلمند میں ہوئے دھماکہ میں 6افراد ہلاک ہوئے جبکہ پانچ دیگر بشمول تین خواتین اور دو بچے زخمی ہوگئے ۔ دوسرا دھماکہ صوبہ غُور میںہوا جہاں دو خواتین اورایک شخص ہلاک اور 8افراد زخمی ہوئے ۔ کسی نے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیںکی لیکن اکثر اس طرح کے حملے طالبان کیا کرتے ہیں جس کا مقصد سیکوریٹی فورسیس کونشانہ بنانا ہوتاہے ۔